اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق نے جمعرات کو قومی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کے بارے میں بات کی۔
مصباح کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹاتے ہوئے درست انداز اختیار نہیں کیا گیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ پاکستان میں کپتان کی تبدیلی کا عمل انتہائی ناخوشگوار ہے اور اس سے کھلاڑی متاثر ہوتے ہیں بابر کو غلط طریقے سے کپتانی سے ہٹایا گیا اور اسی طرح شاہین آفریدی بھی
بابر اور شاہین دونوں ہمارے اسٹار کھلاڑی ہیں اور میری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔’
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ اعظم کو قومی ٹیم کا نیا وائٹ بال کپتان نامزد کیا تھا۔
پی سی بی نے کہا کہ یہ تبدیلی “ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور بہترین کارکردگی کو یقینی بنانا ہے”۔