ہندوستان کے شہر ممبئی میں واقع وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا اور ہندوستان کی ٹیموں کا آمنہ سامنہ، سٹیڈیم میں تماشائیوں کی بھرپور تعداد حاضر.
سری لنکا کی جیت، سیمی فائنل کی امید ہو سکتی ہے۔ اس امید کو بڈھاوا ملا جب پہلے ہی اوور میں روہیت شرما صرف 4 رنز بنا کر پیویلین واپس لوٹ گئے۔ لیکن ان کے بعد آنے والے ویرات کوہلی نے شبمان گل کا ساتھ دیا اور اسکور کو 193 رنز تک لے گیے، سری لنکا کے باولرز آوٹ کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے.
محنت رنگ لائی جب دلشان مدھوشنکا کی بال پر کوسل مینڈس نے گل کا کیچ پکڈا اور اندیا کا دوسرا کھلاڈی بھی آوٹ ہو گیا۔ اور صرف 3 رنز کے اضافہ کے بعد ویرات کوہلی بھی آوٹ ہو گئے۔ ہندوستان کا اسکور 196 رنز تھا جب شریاس ایر میدان میں آئے اور شاندار طریقے سے کھیلتے ہوے ہندوستان کے اسکور کو 256 رنز تک لے آئے، اس وقت کے ۔ایل۔ راہول، دشمانتھا چمیرا کے بال پہ آوٹ ہو گئے۔ کھیل کے آخری 10 اورز میں ہندوستانی بلے بازوں نے جارحانہ کھیلا اور ان آخری اوورز میں 100 رنز اسکور کر لیے۔
انڈیا نے سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 357 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ انڈیا کی جانب سے شبمان گل نے 92 ویرات کوہلی نے 88 اور شریاس ایر نے 82 رنز اسکور کئیے۔ جبکہ دوسری جانب سری لنکا کے لیے دلشان مدھوشنکا نے 5 کھلاڈیوں کو آوٹ کیا اور دشمانتھا چمیرا نے 1 کھلاڈی کو آوٹ کیا۔
وقفے کے بعد ممبئی میں واقع وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے اننگنز کا کھیل جاری ہوا اور سری لنکن بیٹنگ لائن اپ نے دوسری ہی بال پہ وکٹ گنوا کر، وکٹیں گنوانے کا سلسہ شروع کر دیا۔ پیتھم نیسانکا 1 رنز کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوے جنہیں جسپریت بھمرا نے ایل۔بی۔ ڈبلیو آوٹ کیا۔ اس کے بعد ڈیموتھ کرونارتنے محمد سراج کی بال پہ ایل۔بی۔ ڈبلیو ہوے، کوسل مینڈس بولڈ ہوے پھر محمد سراج کی بال پہ شریاس ایر نے سدیرا سمارا وکراما کا کیچ پکڑ کر سری لنکا کے چوتھے کھلاڈی کو بھی آوٹ کر دیا۔
جس ک بعد سری لنکن بلے باز محطاط طریقے سے کھیلتے رہے مگر پھر 10ویں اوور میں ازلانکا آوٹ ہوے اور اگلی ہی بال پہ دوشان ہیمانتا بغیر کوئی اسکور بنائے آوٹ ہو گئے۔ محمد شامی کو ہیٹرک کا موقع مل گیا۔ ہیٹرک کا موقع ضائع ہوا اور سری لنکن بلے بازوٗں کی طرف سے اینجلیو میتھیوس اور دشمانتھا چمیرا نے بیٹنگ جاری رکھی، اس موقع پر سری لنکا کا اسکور 14 تھا اور اس کے چھہ کھلاڈی آوٹ ہو چکے تھے۔ مایوس کن بیٹنگ کے نتیجے میں پوری سری لنکن ٹیم 55 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کیا یہ اتفاق ہے یا بھارت کی کھیل پہ گرفت؟ کہ ایشیا کپ میں بھی صرف 50 رنز پہ سری لنکا کی ٹیم ڈھیر ہو گئی تھی۔
ٹیموں کی فہرست .
بھارت: روہت شرما، شبمان گل، ویرات کھولی، شریاس ایر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رویندرا جدیجا، جسپریت بھمراہ، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج۔
سری لنکا: پتھم نیسانکا، ڈ یموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، سادیرا ساماراوکراما، چریتھ ازلانکا، اینجلو میتھوس، دوشان ہمانتا،مھیش تھیکشانا، کسون رجھیتا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدھوشنکا.