اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے رواں سال ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عماد نے اپنے فیصلے کا اعلان ہفتے کے روز اپنے آفیشل ایکس، جو کہ پہلے ٹوئٹر اکاؤنٹ تھا پر ایک بیان میں کیا۔
I am happy to announce that pursuant to meeting PCB officials, I have reconsidered my retirement and am delighted to declare my availability for Pakistan cricket in T20i format leading up to ICC T20i World Cup 2024.
I would like to thank the PCB for reposing trust in me and I…
— Imad Wasim (@simadwasim) March 23, 2024
عماد، نے کہامجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد میں نے اپنی ریٹائرمنٹ پر نظر ثانی کی ہے اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کا مجھ پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا.
انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل اپنے نام کروایا.
عماد، جنہوں نے پی ایس ایل 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف تاریخی پانچ وکٹیں حاصل کیں ان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا کیونکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2018 کے بعد پہلی اور مجموعی طور پر تیسری پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کی۔
عماد پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے جنہوں نے تینوں پلے آف گیمز میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ عماد نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔