پی سی بی دو دہائیوں بعد سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا

0
190
PCB set to host tri-series after two decades
PCB set to host tri-series after two decades

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) کے چیئرمین لاسن نائیڈو، اور نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے چیئرمین راجر ٹوسے، سے ملاقات کی۔

میٹنگ کے ایجنڈے میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سہ فریقی سیریز شامل تھی جو فروری 2025 میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے عین قبل منعقد کی جانی تھی سہ فریقی سیریز کو حتمی شکل دی گئی میزبان اور دونوں ممبر بورڈز نے اس کا خیرمقدم کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مسٹر راجر ٹوز، اور مسٹر لاسن نائیڈو، کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری بار اکتوبر 2004 میں سہ فریقی سیریز کی میزبانی کی تھی جہاں سری لنکا اور زمبابوے ایونٹ کی دیگر دو ٹیمیں تھیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز ایک دلچسپ ایونٹ ہو گا اور یہ طویل عرصے کے بعد پاکستان ایسے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ میں سی ایس اے اور این زیڈ سی کے سربراہان کا سہ فریقی سیریز میں حصہ لینے پر رضامندی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ پی سی بی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا بھی منتظر ہے جو پاکستان کے لیے اپنی سرزمین پر ٹاپ آٹھ ون ڈے ٹیموں کی میزبانی کرنے کے لیے بہت خوشی کی بات ہوگی۔

0