Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کے...

آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس محسن نقوی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے شرکت کریں گے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابقپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی، رواں ہفتے آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

نقوی، 2024 کی پہلی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کے لیے کل دبئی جائیں گے جہاں اس سال کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر چیف ایگزیکٹوز کی میٹنگ کے لیے پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی حکام دبئی کے دورے کے دوران دیگر کرکٹ بورڈز کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

آئی سی سی کے تین روزہ اجلاس آج سے شروع ہوں گےاس سے قبل، نقوی کو وفاقی کابینہ میں بطور وزیر داخلہ شامل کیا گیا تھا جیو نیوز نے پیر کو رپورٹ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف ،کی جانب سے آج پیش کی گئی سمری میں صدر کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 92 کی شق 1 کے مطابق نقوی کو وفاقی وزیروں میں سے ایک مقرر کریں۔

واضح رہے کہ نقوی گزشتہ ماہ پی سی بی کے نئے چیئرمین کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

یہ انتخاب جس نے نقوی، کی تین سال کی مدت کے لیے تقرری کی تصدیق کی، لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this