پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا

0
128

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ 29 رنز سے جیت کر ختم کردیا۔

شاداب خان، کی ٹیم نے 196/4 رنز کا مجموعی اسکو کرنے کے بعد بابر اعظم اینڈ کمپنی کو 167/9 تک محدود کردیا۔

پشاور کو شروع سے ہی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا نسیم شاہ کے پہلے ہی اوور میں ایلکس ہیلز ،کے رن آؤٹ کی وجہ سے بابر، گولڈن ڈک پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا

نسیم، نے اوور کی آخری گیند پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا اور رومان رئیس نے محمد حارث کو پویلین کی راہ دکھائی پشاور نے اپنی 3 وکٹیں بہت جلد گنوا دیں۔

پاور پلے کے آخری اوور میں شاداب خان، نے حنین شاہ، کو متعارف کرایا جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں.

عامر جمال، اور پال والٹر ن،نے زلمی کی امیدوں کو زندہ کر دیا مجموعی ہدف کے تعاقب میں چھٹی وکٹ کی مضبوط شراکت قائم کی عامر جمال، نے چھ چھکوں اور آٹھ چوکوں سمیت 49 گیندوں پر 87 رنز بنا کر شاندار اننگز کھیلی والٹر نے 29 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان، 3/41 کے اعداد و شمار کے ساتھ نمایاں باولر رہے جبکہ رئیس، اور حنین، نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں پشاور نے فیلڈنگ کا انتخاب کیا جب صائم ایوب نے پہلی گیند پر ایلکس ہیلز، کو آؤٹ کیا اگلے اوور میں کولن منرو ،کے چھکے اور چوکے کے باوجود اسے آؤٹ کر دیا۔

تین اوورز میں 28-2 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان، اور سلمان علی آغا، نے تیسری وکٹ کے لیے 44 گیندوں پر 65 رنز کی اہم شراکت قائم کی .

آغا، 25 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے شاداب خان، نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے جارڈن کاکس، کے ساتھ 39 گیندوں پر 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا

شاداب، کی 51 گیندوں پر 80 رنز کی متحرک اننگز جس میں 10 چوکے اور چھ چھکے شامل تھے اس وقت ختم ہوئی جب لیوک ووڈ، نے ان کی وکٹ حاصل کرتے ہوئے اسلام آباد کو 161 رنز تک پہنچا دیا۔

اعظم خان، نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس نے 20 اوورز میں مجموعی اسکور 196-4 تک پہنچا دیا کاکس، 20 گیندوں پر 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

پشاور کی باؤلنگ کی قیادت صائم ایوب ،نے 2-15 کےاعدادوشمار کے ساتھ کی جبکہ ووڈ، اور ارشاد، نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان شاداب خان، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا