اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ

0
108
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،انڈیکس میں 965 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 965 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 965 پوائنٹس یا 1.6 فیصد اضافے کے بعد 61 ہزار 429 تک جا پہنچا، جو گزشتہ روز 60 ہزار 464 پر بند ہوا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے میڈیا کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت کی تشکیل پر اتفاق کی خبروں کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اکثیر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی انہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے صورتحال واضح ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 965 پوائنٹس بڑھ گیا۔