عالمی سطح پر ایچ بی ایل – پی ایس ایل کی مانگ میں دوگنا اضافہ
HBL -PSL کے بین الاقوامی میڈیا حقوق کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ TransGroup FZE نے T20 لیگ کے نویں اور دسویں ایڈیشن کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ پچھلے سالوں کے مقابلے حقوق کی قدر میں 41 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
بولی کے عمل میں کل چھ پارٹیوں نے حصہ لیا، جن میں ARY کمیونیکیشنز/مائکو، IMC (جسے GEO بھی کہا جاتا ہے)، SuperSport، Willow TV اور Flow Sports شامل ہیں۔
TransGroup FZE نے ٹی وی نشریات اور لائیو سٹریم سمیت پاکستان کے علاوہ تمام خطوں کے لیے عالمی میڈیا کے حقوق اپنے نام کر لیے ۔
پہلے، بین الاقوامی حقوق FTP اور HBL- PSL دونوں کے لیے ایک ساتھ فروخت کیے جاتے تھے، لیکن فی الحال بین الاقوامی حقوق صرف HBL پاکستان سپر لیگ کے لیے فروخت کیے گئے ہیں۔
نائلہ بھٹی – لیگ کمشنر: HBL- PSL نے بین الاقوامی میڈیا رائٹس کی ریکارڈ توڑ فروخت کی ہے جو کہ HBL- PSL کی دنیا بھر کے سمندر پار علاقوں کی مانگ ظاہر کرتی ہے۔ HBL- PSL پاکستان سے باہر ترقی کرتا جا رہا ہے۔
راؤ عثمان ہاشم – سی او او ٹرانس گروپ: “ٹرانس گروپ کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں اور دسویں ایڈیشن کے عالمی میڈیا حقوق حاصل کرنے پر فخر ہے۔ ٹرانس گروپ، پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس بزنس گروپ کے طور پر، پہلے سیزن سے ہی HBL -PSL کو سپورٹ کرنے اور اس کے پیچھے کھڑے ہونے کی بھرپور تاریخ رکھتا ہے۔ اور ہمیشہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
“ہم اپنے میڈیا رائٹس کے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے پرجوش ہیں؛ اور PSL کے عالمی حقوق پر ہماری انتہائی مسابقتی بولی ،برانڈ لگن کی ایک اور مثال ہے، اور ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ پی ایس ایل پاکستان کی سب سے بڑی عالمی کھیلوں کی پروڈیکٹ ہے۔