Thursday, December 12, 2024
Homeپاکستانسانحہ آرمی پبلک سکول کو 9 برس مکمل ،قومی رہنماؤں کے پیغامات

سانحہ آرمی پبلک سکول کو 9 برس مکمل ،قومی رہنماؤں کے پیغامات

Published on

سانحہ آرمی پبلک سکول کو 9 برس مکمل ،قومی رہنماؤں کے پیغامات

16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کردیا تھا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی نویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہمارے مستقبل، ہمارے چمن کی ننھی کونپلوں کو روند کر قوم کا حوصلہ پست کرنے کی ناکام کوشش کی، آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحے نے اس قوم کا عزم مضبوط تر کیا، قوم کی ہمدردیاں ان والدین کے ساتھ ہیں جن کے بچوں نے اس سانحے میں عظیم قربانی دی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پرنسپل شہید طاہرہ قاضی، نہتے اساتذہ طالب علموں کو بچانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹی رہیں اور جامِ شہادت نوش کیا، آج کا دن ان عظیم شہیدوں کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کا بھی دن ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انسانی تاریخ میں قربانی کی ایسی تابندہ مثالیں بہت کم ملتی ہیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کی جنگ جیت چکی ہے، قوم نے دشمن کے پاکستان میں شر انگیزی اور انتشار پھیلانے کے تمام حربے ناکام کر دیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شہید طاہرہ قاضی اور شہید اعتزاز حسن جیسے نڈر لوگوں کو بزدل دہشت گرد کبھی ہرا نہیں سکتے، پوری قوم کو اپنے ان عظیم شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے، پوری قوم سانحۂ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں غم زدہ ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی برسی پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا اور ان کے شہید اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور شہداء کے خاندانوں سے بھی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں.

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک بھیانک دن ہے.انہوں نے کہا کہ اس ہولناک خونریزی کی یاد ہر پاکستانی کے ذہن میں آج بھی تازہ ہے.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نہ تو شہدا کو بھولیں گے اور نہ ہی اس سانحہ کو،ہم دہشتگردی کے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کا غم مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا، کیونکہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں.

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 9 سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا.

شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے،نو سال پہلے آج کے دن ہمارے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا.

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم شہدا، ان کے والدین اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے غم میں شریک ہیں .

شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک بیانیے پر جمع ہوئی .

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...