
42% increase in terrorist incidents in Pakistan in one month, report says
اردو انٹرنیشنل پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ رواں سال جنوری میں ملک بھر میں کم از کم دہشت گردی کے 74 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 91 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں 35 سیکیورٹی اہلکار ، 20 عام شہری جب کہ 36 دہشت گرد شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے ان واقعات میں 117 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 53 سیکیورٹی فورسز ، 54 عام شہری اور 10 دہشت گرد شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں بھی شدت آئی ہے اور صرف جنوری میں کم از کم 185 عسکریت پسند مختلف کارروائیوں میں مارے گئے ہیں۔
واضح رہے، یہ واقعات فروری کے پہلے ہفتے میں پیش آنے والے واقعات کے علاوہ ہیں۔