Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

دنیا بھر میں 34 کروڑ 40 لاکھ بچے ’ہیٹ ویو‘ سے متاثر،رپورٹ

1 minute read
heatwave_to_impact_over_2_billion_children_1666761465895_1666761466056_1666761466056

دنیا بھر میں 34 کروڑ 40 لاکھ بچے ’ہیٹ ویو‘ سے متاثر،رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں بچوں کی صحت، نشوونما اور حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کے مطابق جولائی 2023 اور جون 2024 کے درمیان ریکارڈ درجہ حرارت کی وجہ سے بچوں کی کل آبادی (76 کروڑ 60 لاکھ) کا ایک تہائی حصہ ہیٹ ویو سے متاثر ہوا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ ’اس عرصے کے دوران 34 کروڑ 40 لاکھ بچوں نے 1980 کے بعد سے اب تک اپنے علاقوں میں سخت ترین گرمی کا سامنا کیا۔‘

رپورٹ کے مطابق ہیٹ ویوز کے باعث اسکولوں کی بندش اور پڑھائی میں کمی کی وجہ سے تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے، اپریل اور مئی 2024 میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے 21 کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم رہے۔

پنجاب میں مئی کے مہینے کے دوران کم از کم 2 کروڑ 60 لاکھ بچے یا ملک کے طلبا کا 52 فیصد جو پری پرائمری، پرائمری اور سرکاری تعلیم حاصل کررہے ہیں شدید گرمی کی وجہ سے کلاسیں لینے سے محروم رہے ہیں۔

سیو دی چلڈرن کے مطابق دنیا بھر کے بچے موسمیاتی بحران کی وجہ سے زیادہ شدید اور مسلسل ہیٹ ویوز کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم جیسے حقوق کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 23-2022 سے لے کر سال 24-2023 تک شدید گرمی سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔

نئے اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ صرف جولائی 2024 میں 17 کروڑ بچوں نے ہیٹ ویو کا سامنا کیا، اسی مہینے میں دنیا بھر میں ریکارڈ گرمی دیکھی گئی جس میں اب تک کا ریکارڈ کیا گیا گرم ترین دن بھی شامل ہے۔

سیو دی چلڈرن کے مطابق بچوں کے جسم میں بڑوں کے مقابلے میں درجہ حرارت کے مطابق خود کو ڈھالنے اور اس کو برداشت کرنےکی صلاحیت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ گرمی سے متعلق بیماریوں جیسے کہ گرمی کے باعث توانائی میں کمی اور ہیٹ اسٹروک کے خطرات کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔

بچوں میں نظام تنفس اور مدافعتی نظام کی نشونما ہورہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہوا کے خراب معیار کے صحت پر منفی اثرات کا شکار ہو جاتے ہیں جب کہ یہ صورتحال اکثر ہیٹ ویوز کے دوران ہوتی ہے۔

سیو دی چلڈرن نے مزید بتایا کہ شدید گرمی بچوں میں سانس کی بیماریایوں جیسے دمے کا پھیلاؤ سمیت بچوں کی ذہنی صحت اور ان مجموعی نشونما کو متاثر کرنے کے علاوہ ان کے ہسپتال میں داخل ہونے میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویوز عدم توازن اور غذائی عدم تحفظ کی موجودہ صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔

Tags: بچوں درجہ حرارت سیو دی چلڈرن صحت متاثر نشوونما ہیٹ ویو

Post navigation

Previous: شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 2 فوجی اہلکار، ایک شہری جاں بحق
Next: اگرآکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بن گیا تو یہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی، عمران خان

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

یہ بھی پڑہیے

PCB announces squad for ICC Women's T20 World Cup 2026-PCB
  • کھیل

پی سی بی نے آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈکا اعلان کر دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

UAE's categorical response to Iran No external power needed for self-defense
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای کا ایران کو دوٹوک جواب، اپنے دفاع کے لیے کسی بیرونی طاقت کی ضرورت نہیں

Iran warns Trump administration, American people will now pay the economic price
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ، معاشی قیمت اب امریکی عوام چکائیں گے

Major operation in Africa, US and Nigerian forces kill ISIS leader
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

افریقہ میں بڑا آپریشن، امریکی اور نائجیرین فورسز نے داعش رہنما کو ہلاک کر دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif's categorical declaration: Pakistan's nuclear program is only for defense and peace
  • Top News
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دوٹوک اعلان: پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع اور امن کے لیے ہے

Pakistan's major economic success, Finance Minister arrives in China to issue first Panda Bond
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

پاکستان کی بڑی معاشی کامیابی، پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کیلئے وزیر خزانہ چین پہنچ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.