Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsغزہ:اسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری،23 شہید

غزہ:اسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری،23 شہید

Published on

spot_img

غزہ:اسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری،23 فلسطینی شہید
ترک فرینڈ شپ اسپتال غزہ کے قریب اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رفاح کے مغربی حصوں میں شدید فضائی حملے کیے، زیتوں کے علاقے میں ایک گھر پر بمباری سے 7 جب کہ الزوائدہ میں ایک گھر پر بمباری میں بچوں سمیت 13 افراد شہید ہوگئے ہیں، جبکہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے نابلس کے ایک اسپتال پر بھی دھاوا بولا اور طیاروں نے رفاح شہر کے مغربی حصوں پر شدید حملے کیےہیں۔

GAZA BORDER, ISRAEL – JANUARY 1: Israeli Air Force bombs explode on Palestinian targets in the northern Gaza Strip January 1, 2009 as seen from Israel’s border with the Hamas-run territory. Israel continues to reinforce its troops amid talks of an internationally-brokered ceasefire. (Photo by David Silverman/Getty Images)

خبروں کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں 3 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے مغرب میں زاواٹا قصبے پر بھی دھاوا بولا اور صبح ہوتے ہی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے بھی شروع کردیے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر ناصر عبدالجواد کو دیر بلوت کے قصبے سے گرفتار کرلیا جب کہ السامو میونسپلٹی کونسل کے رکن آزاد قیدی خلدون المحریق کو بھی اسرائیلی قابض فوجوں نے گرفتار کر لیاہے۔
میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے البریح کیمپ کے مشرق میں گھروں پر دوبارہ بمباری بھی کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ حماس یرغمالیوں کو دباؤ اور نفسیاتی جنگ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہوگئی ہے جب کہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہدا میں 73 فیصد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...