Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

Untitled design - 2024-03-20T105525.469

2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے 2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایم او ) نے ’ اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس ( 2023 ) میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ، زمینی اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر رہا اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 سے فروری 2024 کے درمیانی عرصے میں، پیرس ایگریمنٹ کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کا طے شدہ ہدف 1.5 ڈگری سیلسیئس حاصل نہیں کیا جاسکا، اور اس عرصے کے دوران عالمی درجہ حرارت میں 1.56 ڈگری سیلسیئس کی شرح سے اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے جواب میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین خطرے کے دہانے پر ہے یعنی زمین کو شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ایندھن کی آلودگی آب و ہوا میں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ڈبلیو ایم او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایل نینو ایونٹ کے بعد کا سال عام طور پر گرم تر ہوتا ہے، اگرچہ ہم 2024 کے گرم ترین سال ہونے کی پیش گوئی نہیں کرسکتے تاہم اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ رواں سال گرمی کی شدت 2023 کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے دوران 90 فیصد سمندروں پر کم از کم ایک بار ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہوئی جبکہ گلیشیئرز پر برف کی سطح کم ترین لیول پر آگئی، اور بحرمنجمد شمالی کی برف بھی تاریخ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

ڈبلیو ایم او کے مطابق 2023 کے آخر تک 90 فیصد سے زائد سمندروں کو گزشتہ سال کے دوران گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈبلیو ایم او نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویوز کے سمندری ماحولیاتی نظام پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

تاہم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے مطابق ایک امید افزا بات یہ ہے کہ ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے ری نیو ایبل انرجی کی پیداوار 2022 کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد بڑھ کر 510 گیگا واٹ پر آگئی ہے۔

Tags: اقوام متحدہ گرم ترین سال ماحولیاتی چیلنجز ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن

Post navigation

Previous: غزہ ’دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل‘ سے ’کھلے قبرستان‘ میں تبدیل ہوگیا، سربراہ خارجہ پالیسی یورپی یونین
Next: پاکستانی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی چھان بین ہونی چاہیے: ڈونلڈ لو

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.