Monday, January 6, 2025
Homeکھیلہسپانوی سپر کپ کا سپر فاینل، ریال میڈرڈ بمقابلہ بارسلونا

ہسپانوی سپر کپ کا سپر فاینل، ریال میڈرڈ بمقابلہ بارسلونا

Published on

ریال میڈرڈ نے فائنل میں بارسلونا کو شکست دے کر اپنا تیرہواں ہسپانوی سپر کپ اور ریاض میں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیتا۔ انسیلوٹی کی ٹیم نے الاول پارک اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کلب کی ٹرافی کیبنٹ میں ایک اور ٹرافی اپنے گھر لے آئی ۔ وینی جونیئر نے جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلے ہاف میں تین گول کیے جن میں سے دو صرف تین منٹ میں کیے۔ اگرچہ لیوینڈوسکی بارسلونا کے لیے ایک گول کرنے میں کامیاب رہے تاہم 64ویں منٹ میں روڈریگو نے ریال میڈرڈ کی برتری کو 4-1 تک بڑھا دیا۔ہسپانوی سپر کپ کا سپر فاینل، ریال میڈرڈ بمقابلہ بارسلونا

ریال میڈرڈ نے اپنا تسلط جمانے میں کوئی وقت ضائع نہیں کیا، پہلے 10 منٹ میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔ وینی جونیئر نے بیلنگھم کی طرف سے ایک درست پاس حاصل کیا، دفاع کو توڑ دیا، اور ایناکی پینا، کے خلاف سات ویں منٹ میں ٹیم کے لیے پہلا گول کیا ۔ اگلے لمحے میں، روڈریگو نے دائیں پاؤں سے شاٹ مار کر گول کرنے کی کوشش کی ، لیکن گول کیپر نے اسے لائن سے باہر کر دیا۔ 10ویں منٹ میں اسکور 2-0 ہو گیا ،جب کارواجل نے روڈریگو کو اپنے ہی ہاف سے ایک زبردست پاس کھلایا، جس نے پاس کو وینی جونیئر نے گول راہ دکھائی ۔

چاوی کی سائیڈ نے کراس بار کے خلاف فیران ٹوریس کی بارسلونا کے لیے گول کرنے کی کوشش کراس بار سے ٹکرا گئی ۔اور اس کے چند منٹ بعد ایک اور کوشش کو لنن نے بے سود بنا دیا ۔ یوکرائنی کھلاڑی لیوانڈووسکی نے پہلا گول ایک والی کی مدد سے کیا اور اسکو ر 2-1 کر دیا۔ ابھی پہلا ہاف ختم نہیں ہوا تھا کہ ، وینی جونیئر نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ،وینی جونیئر نے اپنے دائیں پاؤں سے پنالٹی شوٹ کو گول میں تبدیل کردیا اور 3-1 پہ پہلے ہاف کا شاندار اختتام کیا ۔

Vini Jr progressing towards goal for Real Madrid.
Vini Jr progressing towards goal for Real Madrid.

دوسرا ہاف پرسکون رہا ، ریال میڈرڈ نے اپنی برتری کو بڑھانا تھا اور 64ویں منٹ میں ویلورڈے نے وینی جونیئر کو ایک لمبا کراس دیا جس پر انہوں نے مہارت کے ساتھ روڈریگو کو پاس دیا جس نے اس گیند پہ گول اسکور کیا ۔ ریال میڈرڈ نے کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا۔ براہیم 77 ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان میں آئے اور صرف دو منٹ بعد انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تقریباً پانچواں گول کر دیا۔

بارسلونا نے نقصان کو کم کرنے کی کوشش کی جب جواؤ فیلکس نے ڈیفنڈر کے اوپر گیند کو فلک کیا اورچھوٹا شاٹ لیا، لیکن لنن نے اس شاٹ کو اپنے پیروں سے بچایا ،کھیل میں دس منٹ باقی رہ گئے تھے ر اسکور لائن ریال میڈرڈ کے حق میں تھا ۔ ریال میڈرڈ نے اختتامی منٹوں میں عمدہ دفاع کرتے ہوئے فتح کو یقینی بنایا اور ریاض میں ہسپانوی سپر کپ جیتا۔

Match statistics Barcelona vs Real Madrid
Match statistics Barcelona vs Real Madrid

کین ولیمسن نہیں، جوش کلارکسن بھی نہیں، اب کھیلے گا ول ینگ

Latest articles

کیپ ٹاون ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 1 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے...

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

More like this

کیپ ٹاون ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 1 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے...

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...