Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsمشکل وقت میں کسی کو نہیں چھوڑا، عمران خان کے ساتھ کھڑا...

مشکل وقت میں کسی کو نہیں چھوڑا، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں: پرویز الٰہی

Published on

مشکل وقت میں کسی کو نہیں چھوڑا، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں: پرویز الٰہی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کی لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ میں پیشی ہوئی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر چوہدری پرویز الہی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں ان کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں مشکل وقت میں کبھی کسی کو نہیں چھوڑا،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے۔

مشکل وقت میں کسی کو نہیں چھوڑا، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں: پرویز الٰہی
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد افراد ہی کامیاب ہوں گے ،بانی پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں ،ن لیگ کے خالی اجتماع اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے، ن لیگ کے خالی اجتماع نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نے ان لاڈلوں کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادانہ الیکشن مہم چلانے نہیں دی جارہی ، امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ آخر کس کو خوش کیا جارہا ہے، ہم سیاسی مقابلے کےلیے تیار ہیں ، الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

جس کے بعد سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this