Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹرمیز راجہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ابتدائی...

رمیز راجہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ابتدائی جوڑی کا انتخاب کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے اوپنرز کا انتخاب کیا جو یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

راجہ، جنہوں نے دو سال تک چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ان کا خیال ہے کہ نوجوان صائم ایوب نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کارکردگی دکھانے میں ناکام ہونے کے بعد پاکستان کو اپنی اوپننگ جوڑی کو کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو واپس کر دینا چاہیے۔

بابر اور رضوان دو سال سے زائد اوپنرز کے طور پر کھیلے اس سے پہلے کہ جب محمد حفیظ کو گزشتہ سال ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا تو ان کو ہٹادیا گیا راجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں کو واپس لایا جائے کیونکہ وہ ایک آزمایا ہوا” مجموعہ ہے۔

راجہ نے کہا کہ اگرچہ صائم کی صلاحیتوں پر شک نہیں کیا جا سکتا لیکن ان میں اعتماد اور تجربے کی کمی ہے جو انہیں اپنے ملک کے لیے بڑی اننگز کھیلنے سے روک رہی ہے۔

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی “محفوظ” ہے اور انہیں ورلڈ کپ میں اسی کے ساتھ جانا چاہیے۔

پاکستان کو بابر اور رضوان کے ساتھ کھلنا چاہیے مجھے لگتا ہے کہ یہ ان کے لیے بہترین موقع ہے میرا مشورہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کو چاہیے کہ وہ اس وقت جو ٹیلنٹ ہے اسے بہترین طریقے سے استعمال کرے.

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this