Wednesday, July 3, 2024
Top Newsایسا ماحول بنایا جارہا ہے گویا ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی...

ایسا ماحول بنایا جارہا ہے گویا ہمیں انصاف نہیں فیور دی جارہی ہے، لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف کی نیشل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور پاکستان کے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ میدان میں اترتے وقت اگر نواز شریف کے ہاتھ نہ باندھے جائیں تو ہر پہلوان کو آٹے اور دال کابھاؤ معلوم ہو جائے گا .ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ گویا وہ ہمیں انصاف نہیں بلکہ فیور دے رہے ہیں.جاوید ہاشمی پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نواز شریف کو عدلیہ نکال دے گی، عوام نے 21 اکتوبر کو ثابت کر دیا تھا کہ ملک کا مستقبل نواز شریف سے جڑا ہوا ہے۔ ہمیں لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا، ہم اپنا نہیں قانون اور آئین کا احترام چاہتے ہیں۔ نواز شریف ہی پاکستان کو دنیا میں باوقار ملک کے طور پر آگے لے جا سکتے ہیں۔ ہم اداروں سے کہتے ہیں کہ خدا کے واسطے پاکستان پر رحم کریں ووٹ کو عزت دو، الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیں، قبولیت پر کمپرومائز نہ کیا جائے،.
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں انصاف ملا ہے تو وہ ہمیں لاڈلا کہتے ہیں. ان کامزید کہنا تھا کہ پاناما میں نواز شریف کا نام نہیں تھا اور نہ ہی ان کی ملک سے باہر کوئی آف شورکمپنی تھی۔ ایسا بیانیہ اور ماحول بنایا جارہا ہے جیسے ہمیں انصاف نہیں بلکہ فیور دی جارہی ہے۔ جاوید ہاشمی نے پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کو عدلیہ کے ذریئے ہٹا دیا جائے گا۔
اردو انٹرنیشنل
اربوں روپے خرچ کر کے سوشل میڈیا ٹیموں سے ہمیں ’’چور اور ڈاکو‘‘ کا خطاب دیا گیا ہے، بالخصوص نوجوانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ایک شخص کے علاوہ ہر کوئی چور ہے، ہم اپنے اوپر کئے گئے مظالم کو بھول چکے ہیں اور ہم معیشت کو دیکھ رہے ہیں جو وینٹی لیٹر پر ہے.
ماضی میں مسلم لیگ ن کی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، نواز شریف کی نااہلی سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو گئی۔ کیا پانامہ میں مسلم لیگ ن کے قائد کا ذکر تھا؟ ہماری پارٹی کے خلاف انتخابی مہم پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ووٹ کی عزت آئین و قانون کے احترام میں ہے اور پاکستان کو بگاڑنے والوں اور اس کی اصلاح کرنےوالوں کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکا جا سکتا۔ایسا کیوں کہا جاتا ہے کہ آج جب نواز شریف کو فاسٹ انصاف مل رہا ہے، ہم پاکستان کو ترقی کی طرف لے جا نا چاہتے ہیں اور وہ ہمیں باہر پھینک دیتے ہیں، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم آئین کا تحفظ چاہتے ہیں، یہ صرف نواز شریف ہی کر سکتے ہیں کیونکہ نواز شریف پر پاکستان کا بھروسہ ہے، جو فاصلے پیدا کئے گئے ہیں وہ نواز شریف ہی ختم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دانشور اور تجزیہ نگار ایسا بیانیہ اور ماحول بنا رہے ہیں جیسے ہمارے ساتھ انصاف نہیں بلکہ فیور دی جارہی ہے۔، اداروں سے درخواست ہے کہ جلد از جلد پاکستان میں انتخابات ہونے چاہئیں.

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...