ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں استعمال ہونے والی اسٹاپ کلاک
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے محدود اوورز کے بین الاقوامی میچوں، ون ڈے اور ٹی ٹو ئنٹی اوور کے درمیان اسٹاپ کلاک کا استعمال کیا جائے گا۔
اسٹاپ کلاک کو گزشتہ سال دسمبر میں مردوں کے محدود اوورز کے بین الاقوامی میچوں میں عارضی طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تجربہ اپریل 2024 تک چلنا تھا لیکن اس تجربے سے میچز کی بروقت تکمیل کے حوالے سے پہلے ہی نتائج سامنے آئے ہیںچیف ایگزیکٹوز کمیٹی کو پیش کیے گئے نتائج نے ظاہر کیا کہ ہر ون ڈے میچ میں تقریباً 20 منٹ بچائے گئے تھے۔
اس خصوصیت کو اب 1 جون 2024 سے تمام فل ممبر ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچوں میں کھیلنے کی لازمی شرط کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
اسٹاپ کلاک کے اصول کے مطابق جو مردوں کی وائٹ بال کرکٹ میں ٹرائل کیا گیا تھا توقع کی جاتی ہے کہ فیلڈنگ سائیڈ پچھلا اوور مکمل ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر ایک نیا اوور شروع کرے گی۔
ایک الیکٹرانک گھڑی جو 60 سے صفر تک گنتی ہے زمین پر دکھائی جائے گی اور گھڑی کے آغاز کا تعین کرنے کی ذمہ داری تھرڈ امپائر پر ہوگی۔
اگر فیلڈنگ سائیڈ 60 سیکنڈ کی گھڑی کی پیروی نہیں کرتی ہے تو اسے دو انتباہات ملیں گے دریں اثنا ہونے والی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پانچ رنز کا جرمانہ ہوگا۔
آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سیمی فائنل اور فائنل کے لیے مخصوص دن مقرر ہوں گے۔
آئی سی سی نےمزید کہا گروپ مرحلے اور سپر ایٹ مرحلے میں کھیل کی تشکیل کے لیے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو کم از کم پانچ اوورز کرانا ہوں گے تاہم ناک آؤٹ میچوں میں ایک میچ کی تشکیل کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 10 اوورز کرائے جانے کی ضرورت ہے.
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے کے عمل کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے کہا کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے اور اس میں کل 12 کوالیفائر ہوں گے۔
“