اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ دیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے. شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے کچھ دوستوں کے زریعے ان کو یہ پیغام بھیجا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کچھ لوگوں کے ذریعے رات گیارہ بجے رابطہ کیا، میں نے پیپلز پارٹی کے رابطے پر علیمہ خان سمیت دیگر پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ کل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ان رابطوں کے حوالے سے اگاہ کریں گے.
تاہم دوسری جانب پیپلز پارٹی کی طرف سے شیر افضل مروت کے اس دعوے کی تردید کی گئی.
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے شیر افضل مروت کے دعوے پر کہا کہ وہ شیر افضل مروت کو سنجیدہ شخص نہیں سمجھتے۔ اگر پی ٹی آئی والوں سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے زریعے رابطہ کرتے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو پتا چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔ پی ٹی آئی والے خواب دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے150 سیٹیں جیتے ہیں۔ ان کو خواب میں بھی آصف علی زرداری نظر آ رہے ہیں۔
آصف زرداری نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی, شیر افضل مروت کادعویٰ
Published on