Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان...

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کےلیے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ایونٹ 9 سے 15 دسمبر تک ہانگ کانگ میں ہوگا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستان اسکواش ٹیم میں ناصر اقبال، عاصم خان، نور زمان اور عبداللّٰہ نواز شامل ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کے ڈراز کا اعلان بھی کر دیا ہے جس کے مطابق 26 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان ہانگ کانگ، پیرو اور اٹلی سے ہوگا۔ ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ کےلیے کوالیفائی کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اب تک 6 مرتبہ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ 1993 میں یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان، امام الحق کی واپسی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ...

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

خیبرپختونخوا، ضلع کرک میں تیز رفتار ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں انڈس...

More like this