Saturday, October 5, 2024
Homeبین الاقوامیعالمی امن دنیا کے 5 با اثر ملکوں کے ہاتھ میں نہیں...

عالمی امن دنیا کے 5 با اثر ملکوں کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے،ترک صدر

عالمی امن دنیا کے 5 با اثر ملکوں کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہئے،ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالمی امن دنیا کے پانچ با اثر ممالک کے ہاتھوں میں نہیں ہونا چاہیے۔ غزہ جنگ اقوام متحدہ کے بنیادی مشن کے لیے چیلنج ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری دنیا میں امن قائم کرنا ہے۔ دنیا کے ممالک ریاست فلسطین کو تسلیم کریں اور تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ بنیادی انسانی حقوق نظرانداز کر رہی ہے۔ مغرب کی تہذیبی روایات و اقدار کا غزہ میں کھلے عام قتل ہو رہا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ہم لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جو اسرائیل کے حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انسانیت کے اتحاد سے اسرائیل کو روکنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments