Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلفٹ بالورلڈ کپ کوالیفائر: برازیل کی چلی کو 2-1 سے شکست

ورلڈ کپ کوالیفائر: برازیل کی چلی کو 2-1 سے شکست

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برازیل نے جنوبی امریکہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں چلی کے خلاف 2-1 سے جیت حاصل کی، برازیل جو حالیہ میچز میں خراب کارکردگی کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھا اور اپنے آخری پانچ کوالیفائر میں سے چار ہار چکا تھا، اس میچ میں بھی ایک گول سے پیچھے تھا۔ کیونکہ چلی کے ایڈورڈو ورگاس نے دوسرے ہی منٹ میں فیلپ لویولا کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گول کیا اور اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

اس کے بعد چلی نے میچ میں اپنی برتری بڑھانے کے کئی مواقع ضائع کیے، لیکن برازیل پہلے ہاف کے اضافی وقت میں گول کر کے میچ برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ساونہو نے میدان کے دائیں جانب ایک اچھا رن بنایا اور ایگور جیسس کو کراس دیا، جس نے ہیڈر کے ذریعے اپنی قومی ٹیم کے لیے گول کیا۔

World Cup Qualifier: Brazil beat Chile 2-1
World Cup Qualifier: Brazil beat Chile 2-1
Photo-Reuters

دوسرے ہاف میں برازیل نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کیا اور میچ کے آخری لمحات 89ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی لوئیز ہنریک نے فیصلہ کن گول کیا ، ہنریک نے باکس کے کنارے سے ایک زبردست کرلنگ شاٹ لگا کر برازیل کی جیت کو یقینی بنایا جس سے ٹیم کو قیمتی تین پوائنٹس ملے۔

اس جیت نے برازیل کو 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچا دیا اور چلی پانچ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ جبکہ ارجنٹائن 19 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this