Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024: پاکستان نے کیمپ کے لیے 25 کھلاڑیوں...

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024: پاکستان نے کیمپ کے لیے 25 کھلاڑیوں کی تصدیق کر دی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024: پاکستان نے کیمپ کے لیے 25 کھلاڑیوں کی تصدیق کر دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق نو بلے باز، آٹھ باؤلرز، چھ آل راؤنڈر اور دو وکٹ کیپر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل پاکستان ویمن ٹیم تیاری کے لیے کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز 7 اگست کو کیمپ جوائن کریں گے اور 8 سے 18 اگست تک مختلف فٹنس سیشنز میں شرکت کریں گے۔

ان سیشنز میں میڈیکل اسکریننگ، فٹنس ڈرلز اور فیلڈنگ کی مشقیں شامل ہوں گی 19 اگست سے کیمپ کے اختتام تک کھلاڑی قومی کوچنگ اسٹاف کی رہنمائی میں نیٹ پریکٹس سمیت سکلز سیشنز میں مشغول رہیں گے۔

کھلاڑی
آل راؤنڈرز: عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، ندا ڈار، رامین شمیم، سیدہ عروب شاہ اور طوبہ حسن

بلے باز: عائشہ ظفر، دعا مجید، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ امین اور یسرا عامر فاسٹ

باولرز: ڈیانا بیگ، نیہا شرمین ندیم، تسمیہ رباب، وحیدہ اختر اور زیب النساء نیاز

اسپنرز: نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، ام ہانی

وکٹ کیپر: منیبہ علی اور ناجیہ علوی

وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں ہیں اور ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت (6 اکتوبر)، آسٹریلیا (8 اکتوبر)، سری لنکا (11 اکتوبر) اور نیوزی لینڈ (13 اکتوبر) سے ہوگا گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments