Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،نگران وزیراعظم

GAz1xvLaQAAuDiD

آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،نگران وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملکی معاشی ترقی اور اقتصادی لچک سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کاکلیدی کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومتی سکیورٹیز آکشنز ، سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھانے ، قرضوں کے حصول میں آسانی اور شفافیت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہےہیں۔

سٹاک ایکسچینج کے ذریعے سرمایہ کاروں کی طرف سے حکومتی اجارہ سکوک کی پہلی پرائمری آکشن میں شرکت کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریٹیل سرمایہ کاروں کی بالخصوص حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ سٹاک بروکر ایسوسی ایشن ، ایس ای سی پی اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے پرائمری مارکیٹ آکشن کو فروغ دینے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان ہے جواس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، آئی ایم ایف سے سٹینڈبائی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، ایسے معاشی استحکام کےلئے کوشاں ہیں جس کے ثمرات سے ہر طبقہ مستفید ہو، وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مددملتی ہے۔ ترقی اور خوشحالی کی طرف آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ رواں سال ہماری معیشت کو مختلف چیلنجوں کا سامنا رہا ہے اور حکومت نے ڈھانچہ جاتی اور مائیکرواقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔ اس سلسلہ میں معیشت کو دوبارہ اپنے راستے پر گامزن کرنے کے لئے تمام متعلقہ فریقین کے تعاون کو سراہتے ہیں جس سے ڈالر کی قدر کو نیچے لانے میں مدد ملی ہے جو کہ 5 ستمبر 2023 کو 307 روپے تک پہنچ گیاتھا اور آج یہ انٹر بینک میں 284 روپے کے لگ بھگ ہے، اس سے افراط زر کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے ان مثبت اقدامات سے ملک میں سازگار کاروباری سرگرمیوں کے لئے ماحول پیدا ہوا ہے۔ ملکی معیشت کی بہتر صورتحال کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے جو اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت پائیدار اقتصادی ترقی اور معیشت کی بہتری اور کیپٹل مارکیٹ کےفروغ کے لئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ ہمیں جدت کے فروغ ،ریگولیٹری فریم ورک میں بہتری لانے اورشفافیت کے لئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ وہ بنیاد مستحکم رہے جس پر ہماری کیپٹل مارکیٹ کھڑی ہے۔

Post navigation

Previous: ملک میں صاف وشفاف انتخابات وقت پرہوں گے،نگراں وزیر اطلاعات
Next: پاکستان کے نئے کپتان شان مسعود کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بولنگ لائن اپ پر غور

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh in strong position in Sylhet Test, Pakistan needs 437 runs-PCB
  • کھیل

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی مضبوط پوزیشن، پاکستان کو 437 رنز درکار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Iran threatens America, Gulf of Oman could become graveyard for American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی امریکا کو دھمکی، خلیج عمان امریکی جنگی جہازوں کا قبرستان بن سکتی ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.