Thursday, December 26, 2024
Homeامریکہڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی امریکی کوشش پر جوابی کارروائی...

ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی امریکی کوشش پر جوابی کارروائی کرینگے: کریملن

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی حکام نے ٹرمپ کی برکس ممالک کو اپنی کرنسی بنانے پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی پر ردِعمل ظاہر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی امریکی کوشش پر جوابی کارروائی ہو گی، ڈالر بہت سے ممالک کے لیے ریزرو کرنسی کے طور پر طلب کھو رہا ہے۔

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ ڈالر کے استعمال پر مجبور کرنے کی کسی بھی امریکی کوشش کو جوابی کارروائی کا سامنا ہو گا۔

شام کے معاملے پر کریملن کا کہنا ہے کہ شام کی صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں، شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا 2025ء کے آغاز میں بھارت کا دورہ متوقع ہے۔

اس حوالے سے کریملن کا کہنا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کے دورۂ بھارت کی تیاریاں جاری ہیں تاہم دورےکی حتمی تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔

Latest articles

مانچسٹر سٹی اگلے سیزن کی چیمپئنز لیگ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتا، منیجر پیپ گارڈیولا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے مینیجر پیپ گارڈیوولا...

نیتن یاہو امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں مدعو 50 مہمانوں میں شامل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ 20 جنوری کو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں قید 4 ہزار...

سرینا ہوٹلز ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ آج سے پشاو سروسز کلب میں شروع ہوگا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سرینا ہوٹلز ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ...

More like this