ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے، نسیم شاہ
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ ورلڈکپ میں بطور ٹیم ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلے۔
شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی طرح ہم کھلاڑی بھی بہت افسردہ ہیں ۔
البتہ ورلڈ کپ کی مشکل پچز پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہم پیشہ ورانہ کرکٹرز ہیں ہمیں ہر صورتحال میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیلے کپتان بابر اعظم سے گلہ نہیں کہ انہوں نے بھارت کے خلاف پہلے بلے بازی کے لیے کیوں نہیں بھیجا ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی پہلے شارٹ نہیں لگتا۔
نسیم شاہ نے کہا کہ فلوریڈا میں بارش ہےہم تو صرف اتنا سوچ رہے ہیں ، میچ ہو اور ہم اچھے مارجن سے جیتیں۔