
لاہور :عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء مونس الہٰی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 16 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے.
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ متعلقہ ایجنسیاں اور حکام مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کریں، ایف آئی اے مونس الہٰی کی لندن اور اسپین کی رہائش گاہوں پر ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرائے اور 16 نومبر کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے ہمراہ ان کے صاحبزادے کو بھی عدالت میں پیش کیا جائے۔