Tuesday, January 7, 2025
Homeتازہ ترینوکٹر گیوکرس کی ہیٹ ٹرک،اسپورٹنگ سی پی نے مانچسٹر سٹی کو 4-1...

وکٹر گیوکرس کی ہیٹ ٹرک،اسپورٹنگ سی پی نے مانچسٹر سٹی کو 4-1 سے شکست دے دی

Published on

وکٹر گیوکرس کی ہیٹ ٹرک،اسپورٹنگ سی پی نے مانچسٹر سٹی کو 4-1 سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) اسپورٹنگ سی پی نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے ایک دلچسپ میچ میں مانچسٹر سٹی کو 4-1 سے شکست دے دی۔

میچ کے آغاز میں ہی فل فوڈن نے ایک شاندار شاٹ کے زریعے گول کر کے مانچسٹر سٹی کو برتری دلائی، اور پہلا ہاف مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں رہا۔

مگر اچانک اسپورٹنگ کے کھلاڑی وکٹر گیوکرس کو نے ایک بہترین پاس کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کر لیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں اسپورٹنگ کے کھلاڑی میکسیمیلیانو اراؤجو نے دوسرا گول کر کے اسپورٹنگ کی برتری کو مزید بڑھایا۔

صرف 120 سیکنڈ بعد اسپورٹنگ نے ایک اور گول کر دیا جب سٹی کے کھلاڑی جوسکو گیوارڈیول نے فرانسسکو ٹرنکاؤ کو باکس میں فاؤل کیا اور گیوکرس نے پنالٹی پر بال کو گول میں پہنچا دیا۔

Manchester City fell to a 4-1 defeat agaisnt Sporting CP in Lisbon on an action-packed night of Champions League football

میچ کی فضا مزید سنسنی خیز ہو گئی اور شائقین جوش میں آ گئے۔

سٹی کو واپسی کا موقع بھی ملا جب برنارڈو سلوا نے پنالٹی حاصل کی، مگر ایرلنگ ہالینڈ نے پنالٹی پر شاٹ مارا جو بار پر لگ گیا۔

اسپورٹنگ نے اس کا فائدہ اٹھایا اور جینی کیٹامو نے دوسری پنالٹی حاصل کی، جسے وکٹر گیوکرس نے اپنے ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے گول میں تبدیل کر دیا۔

Viktor Gyokeres Hat-Trick Leads Sporting CP to 4-1 Victory Over Manchester City

یہ اسپورٹنگ کے کوچ روبن اموریم کے لیے ایک یادگار رات تھی، کیونکہ اگلے ہفتے وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ بننے جا رہے ہیں۔

مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں 2016 کے بعد پہلی بار چار گول کھائے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this