پی ایس ایل 9:وان ڈیر ڈوسن، کی پہلی سنچری پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے راسی وین ڈیر ڈوسن، نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کی پہلی سنچری اسکور کی لیکن یہ ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی جیت دلانے کے لیے کافی نہیں تھا کیونکہ وہ قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو شکست نہ دے سکے.
ڈوسن، 212 مجموعی اسکور کے تعاقب میں 52 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے یہ قلندرز کا سیزن میں لگاتار پانچواں میچ تھا جو وہ جیت نہ سکے.
وان ڈیر ڈوسن، کی اننگز میں سات چوکے اور پانچ چھکے شامل تھےانہوں نے 200 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی۔
نوین الحق ،نے دو جبکہ والٹر، لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن اپ نے قلندرز کے باؤلنگ اٹیک پر غلبہ حاصل کیا اور طویل اوپننگ پارٹنرشپ کی بدولت اسکور بورڈ پر کافی حد تک مجموعہ حاصل کیا۔
زلمی کے اوپنرز بابر اعظم، اور ایوب، نے ہوم سائیڈ کے خلاف جارحانہ انداز میں میدان میں اترتے ہوئے صرف 14.2 اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے 136 رنز کا مجموعی اسکور بنایا ۔
ایوب، نے اوپننگ پارٹنرشپ میں اہم کردار ادا کیا بدقسمتی سےکپتان بابر،کی اننگز کا اختتام مایوسی کے ساتھ ہوا وہ 15ویں اوور میں قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جو کہ اپنی نصف سنچری سے صرف دو رنز پیچھے تھے.
بابر، کی اننگز 36 گیندوں میں 48 رنز پر مشتمل تھی جس میں پانچ چوکے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد ایوب نے ہارڈ ہٹنگ بلے باز روومین پاول، کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے رفتار کو برقرار رکھا۔
دونوں نے تیزی سے 16 گیندوں پر 39 رنز کےا مجموعی اسکور میں اضافہ کیاآفریدی نے 18ویں اوور میں ایوب کو پویلین کی راہ دکھائی وہ زلمی کے لیے ٹاپ اسکورر کے طور پر نمایاں بلے باز تھے انہوں نے 55 گیندوں پر 88 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
ایوب، کے جانے کے بعد، پاول نے زلمی کی بیٹنگ مہم کا کنٹرول سنبھال لیا ان کی جارحانہ اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے.
پاول، کو آخری مراحل میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کا تعاون ملا جو صرف پانچ گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آفریدی، نے قلندرز کے باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
صائم ایوب، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.