Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹامریکہ نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں...

امریکہ نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن کے پریری ویو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں امریکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں فریق پہلی بار کسی بین الاقوامی میچ میں آمنے سامنے ہو رہے تھے اور ہوم سائیڈ نے سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش اقتصادی طور پر اسٹیون ٹیلر کی باؤلنگ کی وجہ سے محدود رہا لٹن داس، جنہوں نے 15 گیندوں پر صرف 14 رنز بنائےاور جیسی سنگھ ککی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔

کپتان نجم الحسن شانتو بھی 11 گیندوں پر تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.

اگرچہ سومیا سرکار نے صرف 13 گیندوں پر 20 رنز بنائے لیکن وہ اپنی مضبوط شروعات کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے اسٹار آل راؤنڈر شکیب بھی (6) پر آوٹ ہوئے.

محمود اللہ ریاض اور توحید ہردوئے نے مہارت سے شراکت داری کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی واپسی میں مدد کی۔

محمود اللہ 22 گیندوں پر 31 رنز بنا کر پر نیتراولکر ککی گیندپر آؤ ٹ ہوئے اس جوڑی نے صرف 47 گیندوں میں 67 رنز کی شراکت قائم کی۔ توحید ہردوئے نے 47 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور ایک اہم ففٹی اسکور کی انہوں نے بورڈ پر 153 رنز کے مجموعی اسکور تک پہنچانے میں مہمانوں کی مدد کی۔

سٹیون ٹیلر نے 2 جبکہ نیتراولکر، علی خان اور جیسی سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں امریکہ نے اچھی شروعات کی اسٹیون ٹیلر نے 29 گیندوں پر 28 رنز بنائے دوسرے اوپنر مونک پٹیل نے 10 گیندوں میں 12 رنز بنائے دووکٹ گنوانے کے بعد اینڈریس گوس تیسرے نمبر پر آئے اور صرف 18 گیندوں پر 33 رنز بنا کر امریکہ کے حق میں میں کھیل کا رخ موڑ دیا۔

آخری چار اوورز میں امریکہ کو 56 رنز بنانے کی ضرورت تھی اور ہرمیت سنگھ اور کوری اینڈرسن نے اپنی ناقابل یقین صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اینڈرسن نے 25 گیندوں پر شاندار 34 رنز بنائے جبکہ ہرمیت نے صرف 13 گیندوں پر شاندار 33 رنز بنا کر بنگلہ دیشی باؤلنگ کا سہارا لیا۔

اس جوڑی نے 28 گیندوں پر 62 رنز کی اہم شراکت کی جس نے ان کی ٹیم کو ہدف تک پہنچنے میں مدد فراہم کی امریکہ نے پانچ وکٹوں کے مارجن سے فتح حاصل کی یہ کسی مکمل قومی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف ان کی پہلی فتح ہے۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...