Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

امریکا: طیارہ حادثے کے متاثرین میں 2 چینی اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل

Crash2

بیجنگ نے جمعہ کو کہا کہ واشنگٹن میں ایک طیارے اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضائی حادثے کے متاثرین میں دو چینی شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔

ایک بیان میں چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا، “ابتدائی تصدیق” سے پتا چلا ہے کہ دو چینی شہری “بدقسمتی سے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔”

ترجمان نے کہا، “چین متاثرین اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “چین نے امریکی فریق سے درخواست کی ہے کہ وہ تلاش اور ریسکیو کے کاموں کی پیش رفت پر فوری اپ ڈیٹ کرے، حادثے کی وجہ کو فوراً واضح کرے اور فالو اپ معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالے”۔

بیجنگ نے حادثے میں ہلاک شدہ شہریوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعے میں مرنے والوں میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔

متاثرہ خاتون کے شوہر حماد رضا واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ پر اپنی اہلیہ کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے ایئرپورٹ پر ہلچل بڑھتی دیکھی اور ریسکیو ٹیمیں تیزی سے دریائے پوٹومیک کی طرف روانہ ہوئیں۔

کچھ دیر بعد حماد رضا کو معلوم ہوا کہ امیریکن ایئرلائن کا وہ طیارہ جس میں ان کی اہلیہ سوار تھیں، لینڈنگ کے وقت فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی 26 سالہ اہلیہ اسرا حسین ویچیتا، کنساس سے واشنگٹن آنے والی پرواز میں سوار تھیں، جو بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔

حماد رضا نے ’سی بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ ’میری اہلیہ نے مجھے ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ 20 منٹ بعد پرواز ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’طیارہ معمول کے مطابق لینڈنگ کرنے والا تھا کہ اچانک میں نے زمین سے کچھ اوپر تیز روشنی دیکھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کام کی غرض سے ویچیتا گئی تھیں۔

Tags: بیجنگ پاکستانی خاتون دو چینی شہری طیارے فضائی حادثے فوجی ہیلی کاپٹر متاثرین واشنگٹن

Post navigation

Previous: واشنگٹن طیارہ حادثہ: ہلاک ہونے والوں میں بوسٹن کے اسکیٹنگ کلب کے فگر اسکیٹرز بھی شامل
Next: ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.