Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • بین الاقوامی

روسی کمپنیوں پرامریکی پابندیاں، بھارت نے روس سے تیل کی نئی خریداری روک دی

1 minute read
feature photo (29)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ان روسی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی امور کو روک دیا ہے جن پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ یہ بھارتی فیصلہ پیر کے روز سامنے آیا ہے۔ جب بھارتی آئل ریفائنریز نے روس سے تیل کا حصول روکنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم بھارتی حکومتی ذرائع کے اعلان کے مطابق کمپنیاں دو ماہ کے لیے ڈاؤن پریڈ کی حد تک اپنی تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں گی۔

ادھر امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز روس کی خام تیل کی پیداوار سے متعلق کمپنیوں گاژپ رام نیفٹ اور سرگوٹنیفٹگاڈ سمیت انشورنس کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں تاکہ روس کو یوکرین جنگ لڑنے میں اقتصادی مشکلات کا سامنا ہو سکے۔

بھاری نیتا اس سے پہلے اپنے ملک کو کسی ایک طرف جھکا ہوا ظاہر کرنے سے بچنے لیے خود کو غیر جانبدار بتاتے رہے ہیں اور کسی ایک عالمی طاقت کی جھولی میں گرے رہنے سے الگ راستہ لینے کے دعوے دار رہے ہیں۔ اگرچہ بھارتی پالیسیوں کو نظر میں رکھنے والے اسے بھارتی ہوشیاری کی چال بتاتے رہے ہیں کہ دونوں طرف سے تجارتی اور اسلحی فائدے میں رہا جائے۔

امریکہ نے روس کے تجارتی 183 جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔ البتہ انہیں اجازت ہوگی کہ وہ 12 مارچ تک پچھلی ڈیلز کو پورا کرنے کے لیے تیل کی سپلائی کر سکیں۔

ان امریکی پابندیوں کے نتیجے میں بھارت روسی کارگوز کو تیل کی ترسیل کے لیے 10 جنوری سے پہلے تک ڈیل کرنے کی اجازت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق اگلے دو ماہ تک بھارت کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ کہنا بھی ابھی قبل از وقت ہوگا کہ یہ اندازہ کیا جائے کہ رعائتی قیمتوں پر کیا اثرات آئیں گے۔

ان حکام کے مطابق روس بھارت کے لیے رعائتی نرخوں کو مزید نیچے لا سکتا ہے۔ تاکہ گروپ سیون کی طرف سے 2022 میں قرار دی گئی حد کے اندر رہ سکے۔

بھارت کے ایک ذمہ دار نے کہا ‘ اگر روس ایک ملک ہو جس پر پابندیاں نہ ہوں اور اس کے تیل کی قیمت بھی روکی ہوئی قیمت سے نیچے ہو تو ہمارا ملک بہت خوشی محسوس کرے گا۔’

ایک سوال پر بھارتی ذمہ دار نے کہا بھارتی بنکوں کو بھی ٹرانزیکشنز ٹھیک رکھنے کے لیے بعض امور کو نئے سرے سے دیکھنا ہوگا۔ مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہم روسی تیل کے تیسرے بڑے خریدار ہیں روس ہم تک پہنچنے کا راستہ نکال لے گا۔

کریملن نے امریکہ کی نئی لگائی گئی پابندیوں کے بارے میں کہا ہے اس سے تیل کی عالمی منڈی میں عدم استحکام آئے گا۔ تاہم روس کی کوشش ہوگی کہ ان پابندیوں کا کم سے کم اثر آنے دے۔

دوسری جانب بھارت کے بڑے تیل ریفائنرز نے سال 2025 اور 2026 کے بڑے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملکوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ امکانی طور پر بھارتی ریفائنرز مشرق وسطی سے تیل کے حصول کی کوشش کرے گا۔

بھارتی افسر کے مطابق روس سے تیل کے حصول میں ہونے والی کمی کو امریکہ، کینیڈا، برازیل اور گیانا میں تیل پیدا کرنے والے اپنے تیل کی پیداوار بڑھاتے ہوئے پورا کرلیں گے۔

Tags: امریکی پابندیاں بھارت بھارتی آئل ریفائنریز تجارتی امور تیل کا حصول روسی کمپنیوں

Post navigation

Previous: پاکستان جون کے اوائل تک یوآن پر مبنی پانڈا بانڈ جاری کرے گا، وزیر خزانہ
Next: بھارت میں پاکستان اور چین کے قریب سرحدی علاقوں میں سرنگ کا افتتاح

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

یہ بھی پڑہیے

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Pakistan's Asim Khan reaches semi-finals of World Squash Qualifiers-X
  • کھیل

پاکستان کے عاصم خان ورلڈ اسکواش کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Saudi Arabia's historic decision approval of a modern airport in Mecca
  • Top News
  • بین الاقوامی

سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.