
US Open: Jessica Pegola and Karolina Mochova make it to the semifinals Photo-Getty Images
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا اور چیک کی ٹینس کھلاڑی کیرولینا موچووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ویمن سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
Photo-AP
ویمن سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 راؤنڈ میں امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولش حریف اور ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Photo-AP
فاتح کھلاڑی کا ویمنز سنگلز ٹاپ 4 راؤنڈ میں مقابلہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا، انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حدادمایا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دی۔