Saturday, June 29, 2024
پاکستانامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،عافیہ صدیقی کے...

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،عافیہ صدیقی کے معاملے پر اظہار خیال

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،عافیہ صدیقی کے معاملے پر اظہار خیال

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ے جمعہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کےذریعےمعاشی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ نجی سیکٹر کے تحت معاشی نمو پر غور بھی کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، دفاع، تعلیم، زراعت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبوں میں موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت معیشت مستحکم اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی۔

انہوں نے اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار کو بھی اجاگر کیا جو پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں غزہ اور بحیرہ احمر کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت شامل ہیں۔

شہباز شریف نے امریکی سفیر سے ڈاکٹرعافیہ کے حوالے سے بھی گفتگو کی.

امریکی سفیر نے پاکستانی جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار رائے کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں میں اشتراک پر بھی غورکیا گیا۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...