Thursday, January 9, 2025
Homeپاکستانترکیہ اور پاکستان تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے...

ترکیہ اور پاکستان تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا، وزیرخارجہ

Published on

ترکیہ اور پاکستان تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا، وزیرخارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا۔

وزیرخارجہ اسحق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ کے دورے پر دلی خوشی ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے سے قائم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ، ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائے گا، پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعاون کو جاری رکھے گا، دونوں ملکوں میں تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے۔

بعد ازاں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال سے ہمیں شدید دکھ ہوا، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، جب ہم نے حادثے کے بارے میں سنا تو ایرانی حکام سے رابطہ کیا، ہماری وزارت دفاع اور ایمرجنسی اتھارٹیز نے پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہمیں اچھی خبر موصول نہیں ہوئی، اللہ صدر، ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر جاں بحق ہونے والوں کی روح کو سکون دے۔

حاکان فدان کا کہنا تھا کہ میری وزیر خارجہ اور میرے بھائی اسحٰق دار کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی اور مجھے یہاں آنے ہر انتہائی خوشی ہے، ہم نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانےکے عزم کا اظہار کیا، ہم نے واضح کیا کہ ہم ریجنل اور گلوبل معاملات میں پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے، ملاقات میں ہم نے اس حوالے سے بھی گفتگو کی، ہم نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے، ہم غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترکیہ اور پاکستان کی غزہ میں جنگی جرائم کے حوالے سے مشترکہ پوزیشن ہے، ہم تمام سفارتی مواصلات کو بروئے کار لاکر اس معاملے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اسرائیل کی سیاسی اور ملٹری سپورٹ بند کردی جائے تو یہ کارروائی نہیں کر سکے گا، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں جو اس جرم میں شامل ہیں جبکہ دوسروں کو انسانی حقوق پر لیکچر دیتے ہیں۔

حاکان فدان کا کہنا تھا کہ ہمیں دورسیاستی حل کی طرف جانا چاہیے اور ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، جنہوں نے ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کیا ان کو فلسطین کو انصاف کے نام پر تسلیم کرلینا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا میرا یہ پہلا دورہ ہے، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور برادر ملک ہے، پاکستان کا علاقائی و عالمی سطح پر اہم کردار ہے، دوسری جانب پاکستان کا گلوبل سیکیورٹی کے لحاظ سے بھی ایک اہم کردار ہے، ہماری نظر میں پاکستان کی اہمیت بہت مختلف ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم ایک دوسرے کو ہر موقع پر سپورٹ کرتے رہیں گے، پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...