Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

ترکیہ: دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد ہلاک

ترکیہ: دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکا، 12 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہا ہے کہ شمال مغربی ترکیہ میں دھماکا خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دھماکے کے بعد سی این این ترک نے تصاویر نشر کیں جن میں دھماکے کے وقت فیکٹری کی عمارت سے آگ کا گولہ اور دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا تھا، جب کہ اس کے بعد کی ویڈیو میں تباہ ہونے والی عمارت کے ٹوٹے ہوئے دھاتی فریم ورک کو دکھایا گیا تھا۔

صدر اردگان نے اس دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دھماکے سے متاثر ہونے والا پلانٹ گولہ بارود تیار کرتا ہے اور ترکی کی دفاعی صنعت میں ایک اہم حصہ ہے۔

یہ دھماکہ صوبہ بالیکیسر کے گاؤں کاواکلی کی فیکٹری میں ہوا اور سی این این ترک نے مقامی گورنر کے حوالے سے کہا کہ اس دھماکے میں تخریب کاری کا کوئی شبہ نہیں ہے۔

حکومت کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ آگ سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کے کئی اہلکار بھیجے گئے ہیں اور صحت اور سیکیورٹی یونٹس کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے، جب کہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 23 اکتوبر 2024 کو ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے تھے، عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ انقرہ کے قریب اس مقام پر فائرنگ اور زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ صدر رجب طیب اردگان دھماکے کے وقت روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور اسے گھناؤنا دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ 2 حملہ آور مارے گئے ہیں، نشریاتی اداروں نے اس سے قبل ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کی عمارت میں مسلح حملہ آوروں کے داخل ہونے کی فوٹیج نشر کی تھی۔

Tags: ترکیہ دھماکا خیز مواد دھماکے علی یرلیکایا فیکٹری وزیر داخلہ

Post navigation

Previous: پریمیئر لیگ کے سابق ریفری ڈیوڈ کوٹ کا برطرفی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ
Next: پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں، دفتر خارجہ

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

یہ بھی پڑہیے

Israel arrests two players from Palestinian women's football team-X
  • کھیل

اسرائیل نے فلسطینی خواتین فٹبال ٹیم کی دو کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

Prime Minister Shehbaz Sharif addresses US 250th Independence Day celebrations, declares Pak-US relations a special partnership
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب، پاک-امریکا تعلقات کو خصوصی شراکت داری قرار دے دیا

Israeli police plan to recruit religious and extremist officers for Al-Aqsa Mosque compound
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ کے احاطے کے لیے مذہبی انتہا پسند اہلکار بھرتی کرنے کا منصوبہ

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.