اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتیں حقیقت ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم کاروباری اور تجارتی شخصیات سے بند کمرہ اجلاس میں بات کررہے تھے کہ اس دوران غلطی سے ان کی گفتگو لاوڈ اسپیکر پر نشر ہوگئی جس میں انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا پر قبضے کے بیان پر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کی معدنیات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، اس کے لیے سب سے آسان راستہ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنا ہے اور اس بات میں حقیقت ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا گیا ہے البتہ اجلاس میں موجود شخصیات میں سے کچھ نے اس گفتگو کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمسایہ ملک کینیڈا کو پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ریاست بن جائیں ٹیرف ختم اور ٹیکس کم ہوجائیں گے۔