Monday, January 6, 2025
Homeکھیلفٹ بالاسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026 اور ناروے کپ 2025 کیلئے ملک بھر میں قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری ہیں ۔ ناروے کپ 2024 کے لیےقومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز 13 دسمبر سے شروع ہوئے اور مارچ 2025 کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے۔

ٹرائلزکا انعقاد پہلے مرحلے میں پنجاب اور خیبر پختونخواکے 12 شہروں میں‌ہوا ، جن میں لاہور، فیصل آباد، گجرات ، گجرانوالہ ، سیالکوٹ، پشاور ،کوہاٹ اورڈی آئی خان شامل ہیں۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلزرواں ہفتے میں سندھ ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں منعقد ہونگے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ٹرائلز میں بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 17 سال رکھی گئی ہے۔ یاد رہے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ2026 فروری اور مارچ کے مہینے میں امریکا میں منعقد ہوگا۔ جس میں 24 ممالک کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ یورپ کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ26 جولائی سے2 اگست 2025 کو ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا۔ یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبا ل ٹیم 2022میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی تھی اور ناروے کپ 2024 میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔

Latest articles

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

ویسٹ انڈیز کی ٹیم تاریخی ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دو میچوں کی...

سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹِ گرفتاری جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی عدالت کی جانب سے جلاوطن سابق...

More like this