Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانٹک ٹاک نے پاکستان سے 2 کروڑ 20 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

ٹک ٹاک نے پاکستان سے 2 کروڑ 20 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

Published on

spot_img

ٹک ٹاک نے پاکستان سے 2 کروڑ 20 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان بھر سے 20,207,878 ویڈیوز جب کہ دنیا بھر سے 166،997،307 ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

ٹک ٹاک گزشتہ چند سال سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ازخود دنیا بھر سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرتا آ رہا ہے اور سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ایپلی کیشن نے پاکستان بھر سے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ٹک ٹاک نے نامناسب، فحش اور متنازع مواد پر مبنی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جنوری سے مارچ 2024 کے عرصے کے دوران ٹک ٹاک کے فعال اقدامات کے باعث دنیا بھر میں166،997،307 ویڈیوز کو حذف کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریبا 0.9 فیصد ہے۔

ٹک ٹاک نے تین ماہ کے اسی عرصے کے دوران کمنٹس سیفٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے 976,479,946 تبصروں کو حذف اور فلٹر کیا۔

ایپلی کیشن نے سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 20,207,878 ویڈیوز کو ڈیلیٹ اور حذف کیا۔

کمپنی کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ نوجوان صارفین کے تحفظ کی غرض سے ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں 13 سال سے کم عمر افراد کے 21,639,414 اکاؤنٹس بھی حذف کیے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this