Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsمیرے دل میں کسی سے انتقام یا بدلے کا کوئی جذبہ نہیں،نو...

میرے دل میں کسی سے انتقام یا بدلے کا کوئی جذبہ نہیں،نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز

Published on

میرے دل میں کسی سے انتقام یا بدلے کا کوئی جذبہ نہیں،نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ قدرت کے نظام میں انسان پہلے مشکلات سے گزرتا ہے پھر عزت ملتی ہے، سر جھکا کر عاجزی سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، ہم سب سیاسی اور جمہوری کارکن ہوں، اس لیے اپوزیشن کے موجود نہ ہونے پر افسوس ہوا، میں ان سب کی وزیراعلیٰ، بہن، بیٹی ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں نواز شریف، شہباز شریف اور اپنی پوری جماعت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف شہبازشریف، پوری جماعت، ایک ایک ایم پی اے، ایک ایک کارکن کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پیپلزپارٹی، آئی پی پی، ق لیگ اور ضیا لیگ کے ارکان کا شکریہ، امید کرتی ہوں یہ ایوان جمہوری اصولوں اور جمہوری پرچم کو سربلند رکھے گا، افسوس ہے اپوزیشن ارکان موجود نہیں، میرا دل تھا وہ جمہوری عمل کا حصہ بنتے، سیاست، جمہوریت میں مقابلہ کرنا کتنا ضروری ہے، ہم پر بھی لمبا عرصہ مشکل وقت رہا جب ہر چیز ہمارے خلاف تھی، اپوزیشن ہوتی تو میری تقریر کے دوران شورشرابہ کرتی مجھے خوشی ہوتی، ان کی غیرموجودگی میں پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں ان کی بھی وزیراعلی ہوں جنہوں نے ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہوں کہ اپنے مخالفین کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں، اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے ہر وقت اسی طرح کھلے ہیں جس طرح میری جماعت کے کارکنوں کے لیے کھلے ہوں گے، جتنی وزیراعلی ن لیگ کی ہوں اتنی دوسری جماعتوں کی بھی ہوں، ہم سب مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے، میرے دل میں کسی کے انتقام یا بدلے کا کوئی جذبہ نہیں، میری یہاں موجودگی سیاسی کارکن کی خدمات کا اعتراف ہے، میرا اعزاز ہر ماں ، بہن ، بیٹی کا اعزاز ہے، امید ہے یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے میرے بعد کوئی اور خاتون یہ جگہ لے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس کرسی پر بیٹھی ہوں جہاں نوازشریف جیسے وژنری بیٹھے تھے، نواز شریف نے آئندہ پانچ سال کے لیے ایک ایک منٹ پر بریف کیا اور مشورے دیئے، نواز شریف واحد شخص ہین جن کو اللہ نے تین بار وزیراعظم بنایا، اس کرسی پر وہ شخص بھی رہا جس کو لوگ خادم اعلیٰ اور پنجاب سپیڈ نے نام سے یاد کیا گیا، شہباز شریف کی صلاحیتوں کا اعتراف صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا نے کیا۔

Latest articles

نوٹنگھم فاریسٹ کی وولوز کے خلاف شاندار جیت، لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم فاریسٹ نے انگلینڈ کے نئے...

ٹخنے کی چوٹ کے بعد صائم ایوب فوری علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سنسنی خیز کھلاڑی صائم ایوب...

امریکہ نے شام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پیر کے روز شام کی عبوری حکومت پر...

شان مسعود نے کیپ ٹاؤن میں ریکارڈ ساز اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود نے پیر کو...

More like this