Thursday, February 6, 2025
Homeپاکستانمعاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں،پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا،اسحاق ڈار

معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں،پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا،اسحاق ڈار

Published on

معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں،پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا،اسحاق ڈار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے لیکن مایوسی پھیلانے والےسن لیں، پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا، رجسٹرڈ معدنیات کے سامنے 10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں، صرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے اور معاشی استحکام کے لیے اصلاحات وقت کا تقاضہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کے چینلج کا مقابلہ کررہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ترقی کے سفرمیں آنے والے اسپیڈبریکرز کو ختم کرنا ہوگا، 2013 سے 2017 تک معاشی ترقی کا سفر تھا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے لیکن پی ٹی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملا معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا، دنیا میں معاشی سفارت کاری کی، 15 ماہ میں پاکستان کی معاشی جنگ لڑی، میرا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کو کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرنا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیش گوئی کی گئی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا لیکن ہم نے سب کو غلط ثابت کیا، فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، رجسٹرڈ معدنیات کے سامنے 10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں ترقی کی صلاحیت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے میں سب سے بہتر جارہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں انضمام کے لیے بہت محنت کی، 2016 میں تینوں اسٹاک مارکیٹس میں انضمام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پر گامزن ہے، برآمدات کو بڑھانا حکومت کا ایجنڈا ہے، مہنگائی 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد پر آگئی ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے لیکن مایوسی پھیلانے والےسن لیں، پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا، رجسٹرڈ معدنیات کے سامنے 10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں، صرف رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے اور معاشی استحکام کے لیے اصلاحات وقت کا تقاضہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کے چینلج کا مقابلہ کررہے ہیں، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ترقی کے سفرمیں آنے والے اسپیڈبریکرز کو ختم کرنا ہوگا، 2013 سے 2017 تک معاشی ترقی کا سفر تھا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے لیکن پی ٹی ایم حکومت کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملا معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا، دنیا میں معاشی سفارت کاری کی، 15 ماہ میں پاکستان کی معاشی جنگ لڑی، میرا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کو کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرنا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیش گوئی کی گئی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا لیکن ہم نے سب کو غلط ثابت کیا، فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، رجسٹرڈ معدنیات کے سامنے 10 ارب ڈالر کا قرض کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان میں ترقی کی صلاحیت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے میں سب سے بہتر جارہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں انضمام کے لیے بہت محنت کی، 2016 میں تینوں اسٹاک مارکیٹس میں انضمام کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پر گامزن ہے، برآمدات کو بڑھانا حکومت کا ایجنڈا ہے، مہنگائی 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد پر آگئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایس ای سی پی کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوگا، اس عمارت کی تعمیر میں 7 سال لگ گئے، اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے، ایس ای سی پی عمارت کے لیے پلاٹ کی منظوری ہماری حکومت نے 2017 میں دی تھی۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this