Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلحزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی: اسرائیلی...

حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی: اسرائیلی وزیر دفاع

Published on

spot_img

حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی: اسرائیلی وزیر دفاع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے رہنما فواد شکر کے قتل پر ان کی افواج کا ردعمل آج حملے کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ اس پر اسرائیلی وزیر دفاع کا تبصرہ بھی سامنے آگیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل بعید میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی فوج نے آج حزب اللہ کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ اگرچہ حزب اللہ نے صبح کے وقت سینکڑوں ڈرون اور میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اتوار کے روز ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گلیلوٹ فوجی اڈے کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ دوسری طرف حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے حملے کے بنیادی ہدف میں یہ فوجی اڈا شامل تھا۔ یہ فوجی انٹیلی جنس بیس ہے جس میں موساد کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اڈا وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے مضافات میں واقع ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بھی اس فوجی اڈے کو بڑے پیمانے پر کیے گئے اپنے حملے کا بنیادی ہدف قرار دیا۔ حسن نصر اللہ نے اتوار 25 اگست کو اسرائیل کو حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں رہنما فواد شکر کے قتل نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت نے فواد شکر کے قتل پر اسرائیل کو جواب دینے میں دیر کی تھی لیکن حزب اللہ نے اپنے طریقے سے جواب دیا اور ردعمل اب ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی گلیلوٹ بیس پر حملے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسرائیلی اہداف پر 300 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل کا سارا بیانیہ غلط ہے اور ان کا حملہ کامیاب رہا ہے۔ پارٹی کے ذریعے نشانہ بنائے گئے اہداف کا تعلق اسرائیل کی فوج سے تھا۔ اسرائیل کے 11 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے ایک بڑے حملے کا اندازہ لگایا اور اسے ناکام بنا دیا تھا۔ یہ حملہ صبح کے وقت کیا جانا تھا۔ اسرائیل نے مزید کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں سینکڑوں راکٹ لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیل نے لبنان کے ان تمام علاقوں پر بمباری کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا جو اس کے شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔

یاد رہے 30 جولائی کو اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حملہ کرکے حزب اللہ کے کانڈر فواد شکر کو قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد سے حزب اللہ نے فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ اتوار 25 اگست کی صبح حزب اللہ نے 320 کے لگ بھگ راکٹوں اور 100 کے قریب ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...