Monday, February 17, 2025
Homeپاکستانامریکہ نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا

امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا

Published on

امریکہ نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف نے پیر کے روز پابندیوں کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکومت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال طیارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس طیارے کو ڈومینیکن ریپبلک میں ضبط کیا گیا اور پھر قبضے میں لے کر جنوبی امریکی ریاست فلوریڈا کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ “محکمہ انصاف نے ایک طیارہ ضبط کیا ہے، جس کے بارے میں ہمارا الزام یہ ہے کہ ایک شیل کمپنی کے ذریعے اس طیارے کو 13 ملین ڈالر میں غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا اور پھر اسے امریکہ سے باہر اسمگل کیا گیا تھا، تاکہ نکولس مادورو اور ان کے ساتھی اس کا استعمال کر سکیں۔

“امریکہ کا یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب 28 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد صدر مادورو پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

صدر مادورو کا دعویٰ ہے کہ انہیں انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، تاہم اپوزیشن سمیت بہت سے حلقے ان انتخابات میں بدعنوانی اور دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہیں۔
وینزویلا کی حزب اختلاف کا دعوی ہے کہ اس کے ووٹوں کی تعداد بتاتی ہے کہ اس کے امیدوار اور اپوزیشن لیڈر ایڈمنڈو گونزالیز اصل فاتح ہیں۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this