Sunday, January 5, 2025
Homeامریکہامریکی صدر کا یوکرین کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی بڑھانے...

امریکی صدر کا یوکرین کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی بڑھانے کا حکم

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی بڑھانے کا حکم دے دیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ دفاع سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کو بڑھاتا رہے۔ امریکا نے حالیہ مہینوں میں یوکرین کو سینکڑوں فضائی دفاعی میزائل فراہم کئے ہیں اور مزید کی فراہمی جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے محکمہ دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ جاری رکھے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا یوکرین کےدفاع کو مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے 2 دسمبر کو کہا تھا کہ جنوری 2025 کے وسط تک یوکرین حکومت کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں لاکھوں توپ کے گولے اور میزائل شامل ہوں گے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this