Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsامریکا کا پاکستان میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرنے...

امریکا کا پاکستان میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرنے پر زور

Published on

spot_img

امریکا کا پاکستان میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرنے پر زور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی نو منتخب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کرے۔

اس بیان سے محض ایک روز قبل امریکا نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی اور نئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

گزشتہ روز ایک نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نومنتخب حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک مسابقتی الیکشن ہوا، کروڑوں لوگوں نے حق، رائے دہی کا استعمال کیا، اب پاکستان میں نئے حکومت کا قیام عمل میں آگیا ہے اور امریکا یقیناً اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے نتائج کو چیلنج بھی کیا گیا ہے، ہم چاہیں گے کہ اِن چیلنجز، اِن بےضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہوں۔

میتھیو ملر نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ظاہر کیے گئے خدشات کو دور کرنے اور صورتحال کو واضح کرنے کے لیے مکمل تحقیقات یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے امریکا کے عزم کو اجاگر کیا اور حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی مذمت کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ماضی میں بھی حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی جزوی یا مکمل بندش کی مذمت کی ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران آزادی کے ان بنیادی حقوق کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this