Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلاسرائیل لبنان تنازع ختم کرنے کا وقت آگیا،ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل لبنان تنازع ختم کرنے کا وقت آگیا،ڈونلڈ ٹرمپ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازع کو ختم کیا جائے۔

مشی گن میں عرب امریکن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کررہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی انتخابی مہم بھی جاری ہے۔

کاملا کی انتخابی مہم ٹیم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی دن ووٹ کاؤنٹ ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت کے اعلان کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔

ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی کی انتخابات میں مسلم ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو ’’ہیرس-والز‘‘ کے ٹکٹ کو ایک عملی اور مفید انتخاب کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

جبکہ دوسری جانب جمعہ کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔ لبنانی سیکیورٹی ذرائع نے العربیہ اور الحدث کو بتایا ہے کہ وادی البقاع پر اسرائیلی حملوں میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک اسرائیلی حملے نے مشرقی لبنان میں بعلبک کو نشانہ بنایا، خاص طور پر اھز اور حربتا کے قصبوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 14 افراد چل بسے۔

اس کے علاوہ لبنان سے اسرائیلی بستیوں کی طرف تقریباً 30 میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے شمالی اسرائیل میں کرمیل کی طرف حزب اللہ کے میزائلوں سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this