Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsکشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے...

کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Published on

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر (آئی اے پی ٹی سی) کی 28ویں سالانہ کانفرنس پاکستان میں پہلی بار سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی نسٹ اسلام آباد میں 4 سے 8 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹرز (آئی اے پی ٹی سی) کی 28ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حالت زار عالمی امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکا کو کلیدی خطاب میں عالمی امن کو درپیش مسلسل ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کے بارے میں اگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کی جانب سے امن کی متعدد کوششوں کے باوجود معصوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاددہانی کراتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔‘

تقریب میں اقوام متحدہ کے ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز کے انڈر سیکریٹری جنرل جین پیئر لاکروئکس، اقوام متحدہ کے پالیسی ایڈوائزر، قائم مقام ڈپٹی ملٹری ایڈوائزر، پاکستان کے خارجہ سیکرٹری اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر بھی موجود تھے۔

کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جین پیئر لاکوا نے اقوام متحدہ کی امن قائم رکھنے کی کارروائیوں میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا اور 28ویں (آئی اے پی ٹی سی) سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس میں آمد پر آئی جی ٹریننگ اور ایویلویشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ ہے، 2022 کی ایک رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت کے بعد پاکستان نے دنیا بھر میں 70 امن مشنز میں حصہ لیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 1948 سے اب تک ہلاک ہونے والے 4 ہزار سے زائد امن سفیروں میں 168 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...