Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsبحری قوانین کی خلاف ورزی پر بحری جہاز کو قبضے میں لیا...

بحری قوانین کی خلاف ورزی پر بحری جہاز کو قبضے میں لیا گیا، ایرانی وزیرخارجہ

Published on

spot_img

بحری قوانین کی خلاف ورزی پر بحری جہاز کو قبضے میں لیا گیا، ایرانی وزارت خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے 13 اپریل کو ایک پرتگالی پرچم والے بحری جہاز کو ’بحری قوانین کی خلاف ورزی‘ پر قبضے میں لیا ہے، جب کہ پاکستان میں ایرانی مشن نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا جہاز پر کوئی پاکستانی شہری موجود تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران پاسداران انقلاب نے گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں اس مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا جب تہران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کے لیے عزم کا اظہار کیا تھا۔

ایران نے کہا تھا کہ وہ حملے کے جواب میں اہم شپنگ روٹ بند کر سکتا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پاسداران انقلاب کا ایک ہیلی کاپٹر بحری جہاز میں سوار ہوا اور اسے ایرانی پانیوں میں لے گیا۔

دمشق میں اسرائیلی حملے کے جواب میں 13 اپریل کو رات گئے ایران نے اسرائیلی سرزمین پر اپنے پہلے براہ راست حملے میں میزائل اور دھماکا خیز ڈرونز داغے تھے۔

ترجمان ناصر کنانی نے کہا بحری قوانین کی خلاف ورزی اور ایرانی حکام کی کال کو نظر انداز کرنے کے بعد یہ بحری جہاز ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوا، ایران کو یقین ہے کہ اس جہاز کے اسرائیل سے تعلقات ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان میں ایرانی مشن نے کہا کہ وہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ قبضے میں لیے جانے والے بحری جہاز پر کوئی پاکستانی شہری یا ملاح سوار تھا۔

ترجمان نےبتایا کہ انہیں اسلام آباد میں تہران کے سفیر سے پاکستانی شہریوں کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں، اور انہوں نے 14 اپریل کو وزارت خارجہ کے ذریعے یہ تفصیلات اپنے دارالحکومت تک پہنچائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ایرانی اور پاکستانی وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تہران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایم ایس سی ایریز بحری جہاز پر کم از کم دو پاکستانی سوار تھے، جہاز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) محمد عدنان عزیز ان میں سے ایک تھے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عدنان عزیز کے قریبی خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وہ ضبط شدہ بحری جہاز پر سوار تھے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دفتر خارجہ سے رجوع کیا ہے۔

اس کےعلاوہ یہ بھی کہا گیا کہ بحری جہاز میں تقریباً 17 بھارتی ملاح سوار تھے اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ایرانی ہم منصب سے رابطے میں ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...