Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsپشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس...

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے

Published on

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ پشاورہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو توہین عدالت نوٹسز جاری کردیئے۔پشاورہائیکورٹ نے 16 جنوری تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی جس کے لیے عدالت کا 2 رُکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا، بینچ میں جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد شامل تھے جنہوں نےآج بروز جمعہ درخواست پر سماعت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان بحال نہ کرنے اور سرٹیفکیٹ فوری طور پر ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کا سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا، جو توہین عدالت ہے۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this