Tuesday, October 15, 2024
HomeTop Newsکاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز

کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز

کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے.

ذرائع کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں اضافہ کر دیا گیا، امیدوار آج شب 9 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے ہیں، اس سلسلے میں ملک بھر میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی رواں دواں ہے۔

آج الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ بھی کردیا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments